اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: ظلم و نفرت کے خلاف سرائے میر میں پیدل مارچ 6 اگست کو!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Saturday, 5 August 2017

ظلم و نفرت کے خلاف سرائے میر میں پیدل مارچ 6 اگست کو!


رپورٹ: اشرف اصلاحی
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
سرائے میر/اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز 5/اگست 2017) ملک میں لگاتار گائے کے نام پر ایک خاص مذہب کے لوگوں کو بھیڑ کے ذریعہ قتل کیا جارہا ہے، اور حکومت کی پشت پناہی حاصل ہے کیونکہ ان پر کوئی کاروائج نہیں ہوتی اور خانہ پوری کے لئے کوئی کاروائی ہوتی بھی ہے تو مہینے بھر کے اندر وہ ضمانت پر باہر آجاتے ہیں، ہر طرف ڈر خوف کا ماحول ہے، آج جانوروں کی قیمت ہے انسانوں کی کوئی قیمت نہیں، ہر طرف مسلمانوں پر ظلم ڈھائے جا رہے ہیں اور ایک منصوبہ بند بھیڑ کے ذریعہ ملک میں نفرت کا بیج بونے کی کوشش ہو رہی ہے۔
اس ظلم ،نا انصافی و نفرت کے خلاف آپسی بھائی چارہ کے لئے یوتھ انڈیا مومنٹ کے زیر اہتمام 6 اگست 2017 بروز اتوار کو 12 بجے شام 5 بجے تک سرائے میر میں ایک احتجاجی پیدل مارچ کا انعقاد کیا گیا ہے۔یہ پیدل مارچ تھانے موڑ سے شروع ہو کر کھریواں موڑ تک جائے گا جہاں کارنر میٹنگ میں تبدیل ہو جائے گا۔
پروگرام کے آرگنائزرس اشرف اعظمی، عرفات اعظمی، آصف آر این اور سراج اعظمی نے اعظم گڑھ کے غیور عوام سے ذات مذہب سیاست وغیرہ دے اوپر اٹھ کر پروگرام میں زیادہ زیادہ شرکت کر کامیاب بنانے اور ملی بیداری کا ثبوت دینے کی درخوست کی ہیں.