رپورٹ: رضوان ریاضی
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
نئی دلی(آئی این اے نیوز 5/اگسـت 2017) نہایت افسوس کے ساتھ ابھی یہ اطلاع دی جارہی ہے کہ جناب خورشید عالم سینئر صحافی (ذاکر نگر نئی دلی) کا آج رات ساڑھے بارہ بجے انتقال ہو گیا ہے "انا للہ وانا الیہ راجعون"ہفت روزہ چوتھی دنیا کے مدیر یو اے آصف صاحب نے خبر کی تصدیق کی ہے، موصوف بہت ہی ملنسار اور بے باک صحافی تھے لیکن کچھ دنوں سے کینسر جیسی مہلک بیماری میں مبتلا تھے اور شاہدرہ کینسر ہسپتال میں بھرتی تھے۔
آل انڈیا التقوی ایجوکیشنل گروپ کے تحت چلنے والے تعلیمی اداروں بتیا اور دہلی کے کئی پروگرام میں ان کی شرکت اکثر ہوتی تھی.
اللہ تعالی سے دعا ہے کہ انہیں جنت الفردوس میں جگہ دے اور پسماندگان کو صبر جمیل کی دعا ہے، پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ دو لڑکے اور ایک لڑکی ہیں۔ بڑے لڑکے کا نام حنظلہ خورشید ہے.