اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: غازی آباد حج ھاؤس کے تالا کو نہیں کھولا گیا تو ہمارا مظاہرہ جاری رہے گا: مجلس اتحاد المسلمین

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Saturday, 5 August 2017

غازی آباد حج ھاؤس کے تالا کو نہیں کھولا گیا تو ہمارا مظاہرہ جاری رہے گا: مجلس اتحاد المسلمین



رپورٹ: یاسین صدیقی قاسمی
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
غازی آباد(آئی این اے نیوز 5/اگست 2017) پچھلی حکومت نے مسلمانوں کی سہولت کیلئے مغربی یوپی ضلع غازی آباد میں حج ہاؤس کو تعمیر کروایا تھا، تاکہ عازمین حج کو دقت و پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے، لیکن اترپردیش میں نئی سرکار بننے کے بعد لگاتار مسلمانوں کے عائلی مسائل پر حملے ہو رہے ہیں کبھی مساجد پر حملے کبھی مدارس پر حملے کبھی بیف کے شبہ میں مار دیاجاتا ہے اور اب جبکہ مسلمانوں کی اہم ترین عبادتوں میں سے حج بیت اللہ ہے جسکا سفر جاری ہے اور حکومت اترپردیش نے غازی آباد حج ہاؤس پر تالا لگوا کر اقلیتی طبقہ کے لوگوں کے جزبات کو مجروح کر دیا ہے، مگر افسوس اس بات پر ہیکہ رہبران قوم ابھی تک خاموش تماشائی بنی ہوئے ہیں.
واضح ہو کہ گزشتہ روز مجلس اتحادالمسلمین نے دھرنا پردشن ریلی کا انعقاد کیا اور سٹی مجسٹریٹ کو میمورنڈم سونپ کر حکومت سے جلد تالا کھلوانے کی مانگ کی۔