اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: راھـل گانـدھی جی پر ہوئے قاتلانہ حملہ کی سخت مذمت کرتا ہوں: اعظم خـان

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Saturday, 5 August 2017

راھـل گانـدھی جی پر ہوئے قاتلانہ حملہ کی سخت مذمت کرتا ہوں: اعظم خـان


رپورٹ: شہـاب الدیـن
ــــــــــــــــــــــــــــــــــ
رام پور (آئی این اے نیوز 5/اگست 2017) سماجوادی پارٹی کے قدآور لیڈر رام پور سے ممبر اسمبلی قاید محترم عالی جناب محمد اعظم خان صاحب نے کانگریس کے قومی نائب صدر جناب راهل گاندھی جی پر ہوئے قاتلانہ حملے کی سخت مذمت کی ہے.
انہوں نے کہا کہ جب راہل گاندھی جیسے سطح کے لیڈر ہی اس ملک میں محفوظ نہیں ہیں تو پھر اس ملک میں کون محفوظ رہ سکتا ہے، ایک ایسا شخص جس کے خاندان کی کئی جانیں ملک کی خاطر گئی ہوں اس کے اوپر حملہ کئے جانے کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے.
انہوں نے سخت لہجے میں بے جے پی پر زبانی حملہ بولتے ہوئے کہا کہ ملک کس سطح پر آ گیا ہے؟
موجودہ حکومت کی سوچ کتنی چھوٹی اور ہلکی ہو گئی ہے، جناب اعظم خان نے اس حملے کی سخت مذمت کی ہے.