رپورٹ: عبدالکافی چشتی
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
سگڑی/اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز 29/اگست 2017) سگڑی تحصیل علاقہ کے گاندھی پی جی کالج کے طلباء نے بلاتکاری گرمیت بابا رام رہیم کا پتلا جلایا.
واضح رہے ڈیرہ سچا سودا گرمیت بابا رام رہیم (50) کو سی بی آئی کورٹ نے جمعہ کو ریپ کے معاملے میں مجرم قرار دیا تھا، سزا کے اعلان کے بعد گاندھی پی جی کالج مالٹاری کے سیکڑوں طلباء نے طلبہ یونین صدر اشیش یادو کی قیادت میں کالج گیٹ کے پاس رام رہیم کا پتلا پھونکا اور مردہ آباد کے نعرے لگائے.
طالب علم رہنما اشیش یادو نے کہا کہ آج ملک میں بلاتکاری بابا رام رہیم کو قانون کی طرف سے سزا دے کر مظلوم بہنوں کو انصاف دیا، آج قانون نے انصاف مظلوموں کے ساتھ انصاف کر یہ ثابت کردیا ظلم کا خاتمہ ہوتا ہی ہے، ضرورت ہے ایسے بلاتکاری باباؤں سے لوگوں کو بچانے کی.
اس موقع پر سوريہ پركاش سنگھ ایس پی، روندر یادو، منیش یادو، یوگیش وشوکرما، کندن سنگھ، برجیش یادو، دیوورت سنگھ، گورکھ سنگھ وغیرہ سمیت سیکڑوں طلبہ موجود رہے.