رپورٹ: محمد دلشاد قاسمی
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
جلال آباد/شاملی(آئی این اے نیوز 29/اگست 2017) گھر سے اسکول کے لئے نکلی قصبہ کی چار طالبہ اچانک غائب ہوگئی، ان میں دو سگی بہنیں بھی شامل ہیں، گھر والوں نے دن بھر لڑکیوں کو تلاش کیا لیکن کوئی پتا نہ لگ سکا، گھر والوں نے کچھ غلط حرکت ہونے کی فکر لاحق ہوگئی، اور معاملہ سوشل میڈیا پر شائع ھونے کی وجہ سے پولس محکمہ میں ہڑکمپ مچ گیا، پولس افسران پل پل کی خبر اپنے مقامی افسروں سے لیتے رہے خبر لکھے جانے تک پولس کو کوئی تحریر نھیں دی گئی تھی.
کلاس 8 سے 10تک پڑھنے والی جلال آباد کے ایک اسکول کی اور دوسرے انٹر کالج کی تین لڑکیاں سوموار کے روز صبح ساڑھے سات بجے گھر سے اسکول کے لیے نکلی تھی لیکن جب دوپہر کو وہ سب گھر نھیں لوٹی تو گھر والوں کو فکر ہوئی، گھر والے اسکول پہونچے تو معلوم کرنے پر بتایا گیا کہ آج تو ڈی ایم کے حکم کی وجہ سے چھٹی تھی، تو اب گھر والوں کے ہوش اڑ گئے، انھوں نے بچیوں کو خوب تلاش کیا اپنی اپنی رشتہ داری میں بھی فون کے ذریعہ معلوم کیا مگر کچھ پتا نا چل سکا.