رپورٹ: سلمان کبیر نگری
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
بلوا سینگر/سنت کبیر نگر(آئی این اے نیوز 12/اگست 2017) بی ایم سی ٹی شاہراہ پر واقع باغ نگر بازار سے لیکر اسرا شہید دودھارا لہرولی بازار نندور قصبے وغیرہ میں سڑک کے کنارے نالی تعمیر نہ ہونے کولیکر سیکڑوں لوگوں نے مظاہرہ کیا مظاہرہ کررہے سیکڑوں لوگوں نے متعلقہ اور محکمہ افسران کے خلاف جم کر نعرے بازی کی، اور نالی تعمیر تساہل برتنے کا بھی الزام لگایا.
مظاہرین کی قیادت کر رہے انڈین سوشل آرگنائزیشن کے بانی و صدر محمد وسیم خان نے کہا کہ بارش کی وجہ سے اس سڑک کے چوراہوں پر چلنا بہت دشوار رہتا ہے پانی اور کیچڑ کی وجہ سے سڑک جگہ جگہ ٹوٹ جاتی ہے، اور سڑک پر جگہ جگہ بڑے گڈھے بن رہے ہیں جو کسی نہ کسی وقت حادثے کو دعوت دینے کے لیے تیار ہیں، انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں متعلقہ افسران سے بھی بات کی گئی ہے لیکن کوئی نتیجہ برآمد نہیں ہوا.
اس موقع پر آدم ہاشم، الطاف، سنجے، اسجد خان وغیرہ سمیت سیکڑوں افراد موجود تھے.