اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: یوپی انتخابات میں زبردست شکست کے بعد پہلی بار اعظم گڑھ میں کل ہوگی اکھلیش یادو کی آمـــد!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Tuesday, 29 August 2017

یوپی انتخابات میں زبردست شکست کے بعد پہلی بار اعظم گڑھ میں کل ہوگی اکھلیش یادو کی آمـــد!



رپورٹ: ایڈیٹر انچیف
ــــــــــــــــــــــــــــــــــ
سگڑی/اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز 29/اگست 2017) یوپی اسمبلی انتخابات میں ملی زبردست شکست کے بعد سابق وزیر اعلی اکھلیش یادو 30 اگست کو پہلی بار ضلع میں كارگيل شہید کا مجسمہ کی نقاب کشائی پروگرام میں آ رہے ہی‍ں، ویسے تو پروگرام شہیدوں کے احترام کا ہے لیکن سیاسیت داں لوگ اسے سیاسی بنانے کے لئے کوئی کسر نہیں چھوڑنا چاہتے، اس کے لئے جہاں یوا نیتا، و دیگرا سماجوادی عہدیداران و کارکنان مختلف مقامات پر ملاقات کر لوگوں سے زیادہ سے زیادہ تعداد میں پہچنے کی اپیل کر رہے ہیں، سابق وزیر اعلی کی آمد کیلئے جگہ جگہ استقبال کی تیاری مکمل ہو چکی ہے.
بتاتے چلیں کہ سگڑی تحصیل کے نتھوپور میں سماج وادی پارٹی کے قومی صدر اکھلیش یادو 30 اگست کو كارگيل شہید رام سموجھ یادو کے مجسمہ کی نقاب کشائی کرنے کے ساتھ ساتھ پوروانچل کے شہید خاندانوں کا احترام کریں گے.
اس دوران وہ لوگوں سے خطاب بھی کریں گے، اسمبلی انتخابات کے بعد اکھلیش یادو پہلی بار اعظم گڑھ آ رہے ہیں،سماجوادی کارکنان چاہتے ہیں کہ پروگرام میں ہم یہ ثابت کر سکیں کہ ان کے اندر کوئی کمی نہیں ہے، یہی وجہ ہے کہ ایک ہفتے سے سماجوادی پارٹی کارکنان مسلسل دسوں اسمبلی میں میٹنگ کر کر کے زیادہ سے زیادہ لوگوں کو پروگرام میں لے جانے کی کوشش کر رہے ہیں.
پروگرام شہید خاندان کی جانب سے منعقد ہے لیکن سماج وادی پارٹی کے لوگوں نے شہر سے لے کر گاؤں تک اکھلیش یادو کا پوسٹر اور ہوڈنگ لگا دی ہے،  پارٹی کے سابق وزیر درگا پرساد یادو، نفیس احمد، رام آسرے وشوکرما سمیت تمام بڑے لیڈروں کو الگ الگ ذمہ داریاں بھی سونپی گئی ہے.