رپورٹ: عبید اعظمی
ـــــــــــــــــــــــــــــــــ
ممبئی(آئی این اے نیوز 29/اگست 2017) بہار میں سیلاب کے بعد آج ممبئی میں سخت بارش شروع ہو چکی ہے، سڑکوں اور اسپتالوں میں پانی بھر چکا ہے، لوگوں کا اب آمد و رفت کم ہو گیا ہے، وہیں ہوائی جہاز بھی تاخیر سے اڑ رہے ہیں.
اطلاع کے مطابق موسم کے جانکار نے بتایا کے اگلے دو دنوں تک لگاتار ممبئی میں بارش ہوگی، جس کے چلتے مہارشٹرا سرکار نے ممبئی میں شام 04:30 بجے سے ہائی الرٹ جاری کر دیا ہے.
اس وقت ورلی، جوگیشوری، ماہم، تھانے، پریل، ہربور لائن، وڈالا، کرلا سمیت دیگر جگہوں میں بارش ہورہی ہے جس کے چلتے نصف درجن ٹرین رد کر دی گئی ہے.