اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: کیفيات ایکسپریس میں اعظم گڑھ کے چار مسافروں کو زہر کھلا کر لاکھوں کا سامان لوٹا!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Tuesday, 29 August 2017

کیفيات ایکسپریس میں اعظم گڑھ کے چار مسافروں کو زہر کھلا کر لاکھوں کا سامان لوٹا!


رپورٹ: ایڈیٹر انچیف
ـــــــــــــــــــــــــــــــــ
اعظم گڑھ (آئی این اے نیوز 29/اگست 2017) كیفيات ایکسپریس ٹرین کے اے سی ڈبہ میں سفر کر رہے چار مسافروں کو زہر خورانوں نے اپنا شکار بنا لیا اور ان کے پاس سے لاکھوں روپئے اور سامان لے کر فرار ہوگئے، واقعہ کی اطلاع ہوتے ہی چاروں مسافروں کو گاڑی سے اتار کر مقامی اسپتال پہونچا دیا گیا جس میں سے دو لوگوں کی حالت زیادہ خراب ہونے کی وجہ سے انہیں ضلع اسپتال بھیج دیا گیا ہے۔
موصولہ خبر کے مطابق اعظم گڑھ ضلع کے پھول پور تھانہ کے منڈيار گاؤں کے رہنے والے حسن رضا (30) ولد عبد اللہ، سرپتہاں تھانہ کے سرائے محی الدین پور گاؤں کے رہنے والے ابرار احمد (26) ولد ریاض احمد، اعظم گڑھ روناپار تھانہ کے کرمینی گاؤں کے رہنے والے شاہ عالم (39) ولد شفیع اللہ اور ایک نامعلوم شخص جس کی عمر تقریبا 40 سال ہے یہ چاروں سعودی عرب سے کما کر دہلی آئے اور وہاں سے کیفیات کے ذریعہ گھر اعظم گڑھ جارہے تھے۔
اطلاع کے مطابق دہلی میں ان کی ملاقات زہر خورانوں سے ہوگئی اور انہوں نے چاروں کو کیفیات ایکسپریس میں AC میں ٹکٹ کا بندوبست کرایا اور ساتھ میں سفر کرنے لگے، راستے میں پانی کی بوتل میں نشہ آور اشیاء دے کر سب کو بیہوش کر دیا، بیہوش ہو جانے کے بعد ان کے پاس سے نقد روپئے اور قیمتی سامانوں سے بھرے بیگ لے کر فرار ہوگئے، بیہوش پڑے چاروں مسافروں کو دیکھ کر دوسرے مسافروں نے مقامی اسٹیشن پر جی آر پی کے جوانوں کو اطلاع دی، موقع پر پہنچی جی آر پی نے سب کو علاج کے لئے سرکاری اسپتال میں داخل کرا دیا ہے، جہاں دو لوگوں کی حالت نازک دیکھ کر ڈاکٹروں نے ضلع اسپتال بھیج دیا ہے، جی آر پی نے واقعہ کی اطلاع متاثرین کے اہل خانہ کو دیا تو موقع پر گھر کے لوگ بھی پہنچ گئے۔