اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: زیور محل کے انچارج حاجی سلیمان اختر شمسی وظفر احمد کے تحت ایک ماہ سے جاری شجرکاری مہم کے تحت آج قبرستان آرام باغ میں کی گئی شجر کاری!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Friday, 18 August 2017

زیور محل کے انچارج حاجی سلیمان اختر شمسی وظفر احمد کے تحت ایک ماہ سے جاری شجرکاری مہم کے تحت آج قبرستان آرام باغ میں کی گئی شجر کاری!


رپورٹ: ابوالفیض خلیلی
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
مبارکپور/اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز 18/اگست 2017) زیور محل کے مالکان حاجی سلیمان اختر شمسی وظفر احمد کے زیر اہتمام ایک ماہ قبل سے جاری شجرکاری مہم کے تحت آج قبرستان آرام باغ محلہ حیدر آباد مبارک پور کے احاطہ میں علماء و قصبہ کے معززین کے بدست شجر کاری کی گئی، قبرستان احاطہ میں ہرچہار جانب سے کنارے کنارے پودے لگائے گئے،جس میں یکے بعد دیگرے موجودہ تمام اشخاص کو موقع دیا گیا کہ سب لوگ اپنے اپنے ہاتھوں سے شجر کاری کریں تاکہ سارے لوگ ثواب کے مستحق ہوں۔اس موقع پرامام عیدین حافظ و قاری محمد اشرف ،مختار احمد علیگ اور انجینئر سلیمان اختر شمسی نے اپنے مشترکہ خطاب میں کہاکہ پودے لگانا سنت میں سے ہے جو حضرات بھی یہاں شجر کاری کررہے ہیں وہ خصوصیت کے ساتھ اس قبرستان میں مدفون ہمارے اباواجداد کے ثواب کی نیت کرکے شجر کاری کریں ،کیوںکہ شجرکاری ایک نافع عمل ہونے کے ساتھ ساتھ صدقہ ٔجاریہ بھی ہے ۔انھوں نے کہاکہ جن جن لوگوں نے جہاں کہیں بھی شجر کاری کی ہے جب تک وہ شجر باقی ہے اس کا ثواب شجر لگانے والوں کو ملتا رہے گا۔حاجی سلیمان اختر شمسی نے کہاکہ اس سے قبل ماحولیات کو آلودگی سے محفوظ کرنے اور فضاکو خوش گوار بنانے کے پیش نظر تمام تعلیمی اداروں اور عوامی جگہوں پر زیور محل کی جانب سے شجرکاری کی گئی اور ہمارے ٹارگیٹ میں ابھی بھی بہت سی جگہیں باقی ہیں جہاں شجرکاری کی جائے گی۔مگر آج قبرستان آرام باغ کو شجرکاری کے لئے خاص کرنامذکورہ چیزوں کے ساتھ قبرستان میں مدفون ہمارے آباواجداد اور شجرکاری میں موجود جملہ حضرات کے مرحومین کوخاص طورسے ایصال ثواب کے مقصد سے ہے۔لہذا جن اشخاص نے اس میں حصہ لیا ہے وہ سارے ثواب کے مستحق ہوں گے۔واضح رہے کہ اس موقع پر پورے قبرستان کی دیواروں کے کنارے کنارے چھوٹے چھوٹے پودے لگائے گئے ،زیور محل کی جانب سے اب تک ہزاروں کی تعداد میںمختلف جگہوں پر پودے لگانے کے ساتھ ہی ہرخواص و عام کوپودے تقسیم بھی کئے گئے تاکہ سارے لوگ اپنی اپنی چاہت کے مطابق جہاں چاہیں پودے لگائیںاور ماحولیات کو گرد آلود ہونے سے بچانے میں اپنا تعاون پیش کریں۔شجرکاری کے اخیر میں امام عیدین حافظ محمد اشرف نے ملک و ملت کی سلامتی اور شجرکاری کرنے والوں کے حق میں دعافرمائی۔
اس موقع پر حاجی محمود اختر نعمانی، ڈاکٹر سلمان اختر، فضل الرحمن، حاجی اسرارالحسن، شمیم احمد، مختار احمد جے، رضوان احمد جے، محمد عمران نیتا،حاجی شفیع الزماں، حاجی فداحسین نیتاجی، محمد ابراہیم میلاد خاں،کلام الدین پہلوان، محمد جمشید عرف گڈو،شمیم اختر وغیرہ کے علاوہ کثیر تعداد میں لوگ موجود تھے۔