اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: جشن یوم آزادی کے موقع پر مقامی جمعیتہ علماء کے بینر تلے پرچم کشائی کرنے کی تیاریاں مکمل!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Monday, 14 August 2017

جشن یوم آزادی کے موقع پر مقامی جمعیتہ علماء کے بینر تلے پرچم کشائی کرنے کی تیاریاں مکمل!



رپورٹ: یاسین صدیقی قاسمی
9557238327
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
لونی/غازی آباد(آئی این اے نیوز 14/اگست 2017) جامعہ منبع العلوم پوجا کالونی میں ایک میٹنگ کا انعقاد کیا گیا جسکی صدارت مولانا فیاض حسن ندوی نے کی، مولانا نے حالات حاضرہ پر بولتے ہوئے کہا کہ جب تک ہم اپنے دشمنوں کو نہیں پہچانیں گے تب تک ہم مقابلہ نہیں کر سکتے نیز ہمیں ہر وقت باخبر رہنا ہے اور حالات کا ڈٹ کر مقابلہ کرنا ہے ۔
مولانا نظام الدین قاسمی نے اپنے مختصر خطاب میں فرمایا کہ موجودہ حکومت کو شاید اس بات کا علم نہیں ہے یا کم علمی کی وجہ سے یہ کہتے ہیں کہ مدارس اسلامیہ میں پرچم کشائی نہیں کی جاتی جبکہ تاریخ شاہد ہیکہ جنگ آزادی میں علماء کرام نے جتنی قربانیاں پیش کی اور ظالم و جابر جیسی قوم سے ہندوستان کو آزاد کرایا وہ اظہر من الشمش ہیں ۔
قاری یونس نے اس قدم کو مستحن قرار دیتے ہوئے تمام مدارس کے ذمہ داروں سے اپیل کی کہ وہ زیادہ سے زیادہ تعداد میں شریک ہوکر پروگرام کو کامیاب بنائے اور دینی و ملی حمیت کا ثبوت دیں۔
اس موقع پر مولانا نوید مظاہری قاری ولی الله قاری زاہد قاری عمران قری یوسف قاری عبدالجلیل وغیرہ بطورِ خاص شریک رہے۔