رپورٹ: ثاقب اعظمی
ـــــــــــــــــــــــــــــــــ
اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز 14/اگست 2017) گورکھپور میڈیکل کالج میں معصوم بچوں کی موت پر گوپال پور اعظم گڑھ سے سماجوادی پارٹی کے ممبر اسمبلی نفیس احمد کا بڑا بیان آیا ہے.
انہوں نے واقعہ کو دردناک بتاتے ہوئے کہا ہے جن کے اولاد نہیں وہ نونہالوں کی موت کا درد کیا سمجھیں گے.
انہوں نے کہا کہ حکومت میں تھوڑی بھی اخلاقیات بچی ہے تو واقعہ کی ذمہ داری لیتے ہوئے فوری طور پر استعفیٰ دے.
آپ کو بتادیں کہ گورکھپور میں دو دن کے اندر 30 بچوں کی موت کے بعد بھی نہ تو وزیر اعلیٰ یوگی کوئی بیان دے رہے ہیں اور نہ ملک کے وزیر اعظم کچھ بولنے کو تیار ہیں، چھوٹے چھوٹے واقعات و حادثات پر ٹویٹ کرنے اور دماغ کی بات کرنے والے پی ایم صاحب کہیں خارجہ دورے پر تو نہی گئے، کیونکہ اتنی خاموشی تو وہ کبھی نہیں رکھتے. جبکہ ایس پی کی اکھلیش حکومت میں تو وہ ہر معاملے میں ٹویٹ کر دیا کرتے تھے.
آخر میں جناب نفیس احمد نے کہا کہ میت بچوں کے اہل خانہ کو یوگی حکومت 20 -20 لاکھ روپے معاوضے دے تاکہ رشتہ داروں کے آنسوں پونچھ سکیں كيونکہ جو چلا گیا وہ واپس آنے والا نہیں ہے.