اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: دارالعلوم دیوبند میں معین مدرس منتخب ہونے کے بعد مولانا توفیق صاحب کی گاؤں ترواڑہ پہلی مرتبہ آمد پر شاندار استقبال!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Thursday, 31 August 2017

دارالعلوم دیوبند میں معین مدرس منتخب ہونے کے بعد مولانا توفیق صاحب کی گاؤں ترواڑہ پہلی مرتبہ آمد پر شاندار استقبال!


رپورٹ: محمد ساجد کریمی
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــ
میوات (آئی این اے نیوز 31/اگست 2017) دارالعلوم دیوبند میں معین مدرس منتخب ہونے کے بعد مولانا توفیق کی پہلی مرتبہ اپنے گاؤں ترواڑہ آمد پر  مدرسہ زینت الاسلام فیض کریمی کے  قدیم و جدید طلبہ کے ساتھ ساتھ اہل قریہ نے پرتپاک استقبال کیا اور استقبالیہ پیش کرنے کے لئے ایک اہم مجلس بھی منعقد کی گئی، جس کا آغاز قاری محمد عارف صاحب کی تلاوت کلام پاک سے ہوا.
 مولانا محمد یحییٰ کریمی صاحب نے مولانا محمد توفیق ابن حافظ اسحاق کے  دارالعلوم دیوبند میں معین مدرس کے طور پر تقرری کے بعد پہلی مرتبہ آمد پر ان کو دل کی گہرائیوں سے مبارکبادی پیش کی اور گہری  خوشی کا اظہار بھی کیا اور اسے اہل میوات کے ساتھ ساتھ گاؤں ترواڑہ کے طلبہ اور باشندوں کے لئے خصوصی مسرت و شادمانی کا موقع قرار دیتے ہوئے کہا کہ میوات کے گاؤں ترواڑہ کے ایک ذہین اور لائق و فائق طالب علم محمد توفیق ابن حافظ اسحاق کو دارالعلوم دیوبند کے ارباب حل و عقد نے معین مدرس کے طور پر منتخب فرماکر میواتیوں کے سر کو ایک بار پھر سے فخر سے بلند کردیا۔
مولانا کریمی صاحب نے کہا ہم دارالعلوم دیوبند کے ذمہ داران کا صمیم قلب سے شکریہ ادا کرتے ہیں اور ہم اہل میوات محمد توفیق سلمہ کو ان کی معین مدرس کے عہدے کے لئے انتخاب پر تہہ دل سے مبارکباد پیش کرتے ہیں اور ان کی مزید علمی وعملی ترقی اور خوشحالی کے لئے بارگاہ ایزدی میں دست بدعا ہیں۔
 اور مولانا یحییٰ کریمی صاحب نے یہ بھی کہا ہمیں مسرت ہے  کہ مولانا توفیق ابن حافظ اسحاق گاؤں کے  اس چھوٹے سے مدرسے میں ابتدائ تعلیم  حاصل کرکے اتنی بڑی کامیابی حاصل کی ہے۔
 اور مولانا کریمی نے  طلباء کے لیے پیغام دیتے ہوئے کہا کہ مولانا توفیق جیسے ہونہار طلبہ کو اپنے لئے آئیڈیل بنا کر محنت کریں اور ہمیشہ بلند پرواز بھرنے کا عزم رکھیں۔
مولانا کریمی کے علاوہ مولانا محمد توفیق صاحب معین مدرس دارالعلوم دیوبند٬ قاری محمد موسیٰ صاحب ترواڑہ ٬قاری ناظر الحق کریمی مولانا مفتی محمد عاشق الٰہی اور مولانا محمد جاوید صاحب ترواڑہ نے بھی خطاب کیا، اخیر میں مولانا محمد توفیق صاحب کی دعا پر یہ اہم مجلس  اپنے اختتام کو پہنچی۔