اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: شہر دربھنگہ میں فرقہ وارانہ فساد کی کوشش ہوئی ناکام!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Friday, 1 September 2017

شہر دربھنگہ میں فرقہ وارانہ فساد کی کوشش ہوئی ناکام!


رپورٹ: محمد ابوذر صدیقی
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
دربھنگہ/بہار(آئی این اے نیوز 1/ستمبر 2017) دربھنگہ شہری حلقہ اس وقت جلتے جلتے بچ گیا جب کچھ شرپسند عناصر ایک بولیرو میں بیٹھ کر خاموشی سے شہر کے قلعہ گھاٹ چوک پر سے سڑک کے کنارے کھڑے قربانی کے جانوروں کی ویڈیو کرتے ہوئے لہریا سرائے کی طرف جارہے تھے، اردو میں کچھ لوگوں نے اس فتنہ انگیزی کو محسوس کرلیا اور بولیرو کا تعاقب کرتے ہوئے کرم گنج یوسف بنج بریکر کے پاس گاڑی کو روک دیا، گاڑی روکنے پر اختلاف ہوا اور معاملہ مار پیٹ پر جا پہنچا۔ اسی بیچ پولیس کو اطلاع مل گئی اور ایس ڈی او گجندر پرساد سنگھ، اے ایس پی دلنواز احمد اور لہریا سرائے تھانہ کی پولیس موقع پر فورا پہنچ گئی، وہیں قلعہ گھاٹ سے امن کمیٹی کے اراکین اور کئی وارڈ کونسلر بھی آپہنچے اور مار پیٹ کے درمیان سے بولیرو سوار کو باہر نکال کر پولیس کے حوالہ کردیا، مار پیٹ کے دوران نفیس الحق رنکو، نوین سہنا اور پولیس انسپکٹر سمیت کئی لوگوں کو چوٹ بھی آئیں۔ حالات کو قابو میں لانے کے لیے پولیس کو لاٹھی چار بھی کرنا پڑا، اس درمیان ڈی ایم ڈاکٹر چندر شیکھر سنگھ نے بھی موقع پر پہنچ کر حالات کا جائزہ لیا اور لہریا سرائے تھانہ سمیت دیگر تھانوں کی پولیس کے ساتھ کرم گنج سے قلعہ گھاٹ تک فلیگ مارچ کیا، حالات اور قابو میں ہیں، ڈی ایم، سینئر ایس پی اور پولیس افسران مذکورہ شرپسندوں سے تفیتش کر رہے ہیں، بتایا جاتا ہے کہ پولیس اگر فوراً کارروائی نہیں کرتی تو کوئی بڑا حادثہ رونما ہوسکتا تھا، یہ ایک سوچی سمجھی سازش کے طور پر دیکھا جارہا ہے، ڈی ایم ڈاکٹر چندر شیکھر سنگھ اور سینئر ایس پی ستیہ ویر سنگھ نے عوام سے امن وامان بحال رکھنے کی اپیل کی.