رپورٹ: مرزا اثمر بلریاگنج
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
بلریاگنج/اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز 25/اگست 2017) بلریاگنج میں آج بعد نماز مغرب مسجد نمرہ سے متصل گراؤنڈ بابو عبدالحی(مرحوم) کے گھر کے بغل میں ایک پروگرام کا انعقاد کیا گیا ہے، جس میں علماء کرام کے عیدالاضحیٰ کے متعلق بیانات ہوں گے، اور قربانی کا سنت طریقہ بتایا جائے گا.
علاقائی نوجوانوں سے گزارش ہے کہ وہ اس میں شرکت کر کے قربانی کا سنت طریقہ سیکھیں، اور سنت کے مطابق قربانی کریں.
واضح ہو کہ یہ پروگرام SAII کی جانب سے منعقد کیا جارہا ہے.