اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: آج دوپہر 1 بجے چلو سرائے میر چوک!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Tuesday, 19 September 2017

آج دوپہر 1 بجے چلو سرائے میر چوک!


رپورٹ: احسن ظفر خان
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
سرائے میر/اعظم گڑھ (آئی این اے نیوز 19/ستمبر 2017)  سابق چیئرمین سرائے میر عبید الرحمٰن اعظمی نے بجلی کے مسائل کو لیکر پہلے سے طے کردہ پروگرام کے مطابق آج دوپہر 1بجے ایگزیکٹو انجنیئر پھول پور کے دفتر تک پہنچ گھیراؤ کرنے کے  سرائے میر چوک پر جمع،  اکٹھا ہونے کی اپیل کی ہے.
واضح ہو کہ گزشتہ چند مہینوں سے سرائے میر و اطراف میں بجلی کٹوتی سے پریشان عوام احتجاج و مظاہرہ کر رہی ہے اس کے بعد بھی ابھی تک بجلی فراہم نہیں ہو پارہی ہے، اس پہلے بھی پھولپور ایگزیٹیو انجینئر سے ملنے کے لئے وہاں کی عوام سیکڑوں کی تعداد میں پہنچی تھی لیکن ان کے چھٹی پر ہونے کی وجہ سے ملاقات نہیں ہوئی، آج پھر عبید الرحمٰن اعظمی سابق چیئرمین کی قیادت میں ناگرک سنگھرش کمیٹی کے زیر اہتمام سرائے میر چوک سے اکٹھا ہوکر قرب و جوات کی عوام پھول پور بجلی محکمہ کا گھیراؤ کرے گی، زیادہ سے زیادہ تعداد میں پہنچ کر اپنے مسائل بجلی محکمہ کو سنائیں تاکہ جلد سے جلد بجلی فراہم ہو سکے.