رپورٹ: محمد صدرعالم نعمانی
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
باجپٹی/سیتا مڑھی(آئی این اے نیوز 19/ستمبر 2017)سیتامڑھی کے باجپٹی بلاک کے ہرپوروا پنچایت کے عالم نگر محلہ کے سیلاب سے متاثرہ تقریباً چالیس لوگوں کو سرکاری ریلیف نہیں دیا گیا ہے جس سے ناراض لوگوں نے بی ڈی او آفس کا گھیراؤ کر کے جم کر نعرے بازی کی.
اس سلسلے میں مقامی لوگوں محمد شفیق، محمد بشیر، محمد صادق، محمد نثار، محمد اویس، محمد نورعالم، محمد چھوٹانی وغیرہ نے بتایا کہ ہرپوروا پنچایت میں سیلاب سے سب سے زیادہ ڈوبا ہوا عالم نگر محلہ ہے اس کے باوجود یہاں کے پنچایت نمائندوں نے اس محلے کے چالیس لوگوں کا سرکاری ریلیف کی لسٹ سے نام کاٹ دیا جس کی وجہ سے ان لوگوں کو ریلیف نہیں مل سکا ہے.
ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق پنچایت نمائندوں نے جان بوجھ کر جہاں چالیس لوگوں کا نام کاٹ دیا وہیں اپنے چہیتے لوگوں کے ایک ایک گھر میں کئی کئی لوگوں کو سرکاری ریلیف فنڈ کا فائدہ پہونچایا ہے ایسے ایسے مجبور اور بے بس لوگوں کو ریلیف سے محروم کیا گیا ہے جنکی کوئی آمدنی نہیں ہے، جس سے عوام میں کافی غم و غصہ پایا جارہا ہے.
اس کے بعد بی ڈی او نے وہاں موجود لوگوں ست کہا ہے کہ جن لوگوں کا نام ریلیف لسٹ میں نام نہیں ہے وہ لوگ ریلیف فارم بھر کر جمع کردیں.