اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: سڑک میں بنے گڈھے کی وجہ سے آئے دن ہوتی ہے پریشانیاں، باغپت سے ہریانہ باڈر تک 9 گھنٹہ تک رہا جام!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Saturday, 9 September 2017

سڑک میں بنے گڈھے کی وجہ سے آئے دن ہوتی ہے پریشانیاں، باغپت سے ہریانہ باڈر تک 9 گھنٹہ تک رہا جام!


رپورٹ: محمد دلشاد قاسمی
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
باغپت (آئی این اے نیوز 9ستمبر 2017) دہلی سہارنپور ہائیوے سڑک میں بنے گڈھوں کی وجہ سے جمعہ کے روز باغپت آنے والے تمام راستوں پر جام لگا رہا، حالت یہ رہی کہ جام باغپت سے لے کر ھریانہ تک پہنچ گیا، باغپت پولیس دن بھر جام کھلوانے کے لئے جد و جہد کرتی رہی.
خبروں کے مطابق دھلی سہارنپور ھائیوے پر کئی بار روڈ خراب ہونے کی وجہ سے حادثے بھی ہوچکے ہیں، جمعہ کے روز صبح گوری پور موڑ کے قریب سڑک کے بیچ میں ہی دو ٹرک خراب ہو گئے جس کی وجہ سے جام باغپت کے راشٹریہ ودنا چوک سے لے کر ھریانہ تک پہنچ گیا تھا 9گھنٹے سے بھی زیادہ تک جام لگا رہا، سبھی مسافر پریشان رہے، اور ایک گاڑی دہلی سہارنپور ھائیوے پر کرستو جیوتی اسکول کے پاس مسافروں سے بھری ہوی پلٹ گئی، جس میں کئی مسافر شدید زخمی ہوگئے مسافروں کو بمشکل نکالا جا سکا جس میں بڑوت کے رہنے والے ثمیر اور مؤمنہ کو زیادہ چوٹ آئی انکو باغپت سی ایچ سی میں داخل کرا دیا گیا.
واضح رہے کہ اس ہائیوے کے لئے سماج وادی پارٹی کی حکومت کے دور سے بننے کی کوشش ہوتی رہی اور احتجاج ہوتے رہے ہیں مگر حکومت بدل جاتی ہے اور اس کی حالت بد سے بدتر ہوتی جارہی ہے، ادھر واجد پور کے رہنے والے سابق فوجی سبھاش چندر کشیف سڑک پر بنے گڈھوں کی مخالفت میں پانچ روز سے احتجاج کر رہے ہیں انکا کہنا ہے کہ جب تک ہائیوے مکمل بن کر تیار نہیں ہوگا احتجاج جاری رہے گا، دوسری طرف راشٹر یہ لوک دل کےضلع صدر ٹھاکر پردیپ کمار نے کہا ہے کہ بھاجپا نے 15جون تک تمام سڑکوں کی مرمت کرانے کا وعدہ کیا تھا مگر یہ ابھی تک مکمل نہیں ہو سکا جس کی وجہ سے پورے صوبہ میں جگہ جگہ آئے دن حادثات رونما ہو رہے ہیں انہوں نے کہا کہ اگر 25 ستمبر تک سڑکوں کی مرمت نہ کرائی گئی تو ضلع دفتر پر بھوک ہڑتال شروع کر دیں گے.