رپورٹ: محمد دلشاد قاسمی
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
بڈھانہ/مظفر نگر (آئی این اے نیوز20/ستمبر 2017) آج صبح ہی صبح مظفر نگر کے قصبہ بڈھانہ میں ایک ٹرک کا ٹائر پھٹنے سے بڑا حادثہ پیش آنے سے بچ گیا، دھلی سے آرہا مال سے بھرا دس ٹیرا ٹرک آج صبح الہ آباد بینک کے قریب ایک ٹائر میں زبردست پنچر ہونے کی وجہ سے آس پاس سنسنی خیز آواز سنائی دی، جس کی وجہ سے لوگ سڑکوں پر نکل آئے مگر حادثہ ہونے سے بچ گیا، جب پختہ یقین ہو گیا تب جاکر عوام نے راحت کی سانس لی.
بتایا جارہا ہے کہ ٹرک میں زیادہ وزن ہونے کی وجہ سے حادثہ پیش آیا مگر خیر رہی کہ اس وقت ٹرک کے آس پاس سے کوئی نہیں گزرا ورنہ کچھ بڑا حادثہ ہو سکتا تھا.