رپورٹ: وسیم شیخ
ـــــــــــــــــــــــــــــــــ
دیوگاؤں/اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز 20/ستمبر 2017) دیوگاؤں کوتوالی علاقے کے پلهنا مارکیٹ میں دو دن پہلے صرافہ دکان میں نقب لگا کر ہوئی چوری کا واقعہ کا انکشاف کرتے ہوئے پولیس نے تین ملزمان کو گرفتار کر لیا، ان کے قبضے سے چوری شدہ چاندی کی زیورات بھی برآمد کیا.
پلھنا بازار کے رہائشی پپو سونی بازار میں صرافہ کی دکان چلاتا ہے، گزشتہ اتوار کی رات چور پپو کے پڑوسی کلینک آپریٹر بیچو بھاردواج کی دکان میں نقب لگا کر اندر گھسے، اس کے بعد چوروں نے پپو کی دکان کی دیوار توڑ کر دکان میں گھس گئے، دکان میں الماری توڑ کر چور چاندی کے زیورات سمیٹ کر فرار ہوگئے.
اس سلسلے میں متأثرہ نے دیوگاؤں کوتوالی میں نامعلوم افراد کے خلاف شکار کی رپورٹ درج کی گئی تھی، منگل کہ صبح قریب دس بجے پلهنا چوکی انچارج سنیل کمار سروج آپ ہمراہیوں کے ساتھ مہناج ہور مینہ نگر راستے پر واقع سرياں پلیا کے پاس گاڑی چیکنگ کرنے پہنچے، اس دوران پولیس نے درخت کے نیچے بیٹھ کر تین نوجوانوں کی مشکوک سرگرمی دیکھی اور ان کے پاس پولیس پہنچی، اور انہیں تلاش کیا،.پولیس نے ان کے پاس سے چوری کا زیور برآمد کر تھانہ لے گئی جہاں تحقیقات کے دوران مبینہ طور پر گرفتار ہونے والے ملزم پلھنا بازار میں دو دن پہلے ہوئی چوری کا جرم قبول کیا.
زیور برآمد ہونے کی معلومات پاکر دکاندار دیوگاؤں کوتوالی پہنچا اور برآمد زیورات کی نشاندہی کی،
گرفتار ملزمان میں منگرو موسہر بیٹے نندلال گرام چوکی منیرا تھانہ مینہ نگر، نیرج موسہر بیٹے الگو گرام راسے پور اور رامدرش موسہر بیٹے سومارو گرام مہولی تھانہ علاقہ ترواں کے رہائشی بتائے گئے ہیں، تین ملزمان کو ان کے خلاف کارروائی کے بعد عدالتی حراست میں جیل بھیج دیا گیا.