رپورٹ: جاوید حسن انصاری
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
سگڑی/اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز 20/ستمبر 2017) اعظم گڑھ منڈل جیل سے ساڑھے چار سال بعد رہا ہوئے سگڑی تحصیل علاقہ کے سمندرپور رہائشی محمد رضوان انصاری کو جیل لینے ان کے حامی قافلے کے ساتھ مبارکپور ہوتے ہوئے اپنے سمندرپور گاؤں دیر رات پہنچے، جہاں پورے گاؤں اور دیگر جگہوں کے سیکڑوں لوگ پہنچ کر مبارکباد دی، پورے علاقے میں جشن کا ماحول رہا اور ان سے ملنے والوں کا ہجوم لگا رہا.
آپ کو بتا دیں کہ محمد رضوان ایک سماجی شخص ہیں، جو لوگوں کے دکھ سکھ میں شرکت کرتے رہتے ہیں، جس کیوجہ سے علاقے میں کافی مقبولیت بھی ہے، اور جیل میں ہی رہتے ہوئے سمندر پور سگڑی سے پردھانی کا چناؤ میں بھی بھاری ووٹوں سے کامیاب ہوئے تھے.