اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: سرائے میر و اطراف میں بجلی کٹوتی سے ہورہی پریشانی سے ناگرک سنگھرش سمیتی کے کارکنان متحرک!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Wednesday, 20 September 2017

سرائے میر و اطراف میں بجلی کٹوتی سے ہورہی پریشانی سے ناگرک سنگھرش سمیتی کے کارکنان متحرک!


رپورٹ: احسن ظفر خان
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
سرائے میر/اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز 20/ستمبر 2017) سرائے مير و اطراف میں بجلی مسائل کو لے کر ناگرک سنگھرش سمیتی گزشتہ کچھ مہینوں سے متحرک ہے، مقامی حکام سے وزارت تک خطوط و میمورنڈم کا سلسہ جاری ہے، اسی ترتیب میں آج مقامی ایگزیٹیو انجینئر کے رہائش گاہ پر سابق چیئرمین مسٹر عبیدالرحمٰن پہنچے، اور بجلی کی فراہمی کے سلسلے میں شہریوں کے مسائل پر تبادلہ خیال کیا.
ایگزیٹیو انجینئر مسٹر اویناش گپتا جی و عہدیداروں اور ایگزیکٹو اراکین نے بتایا کہ سرائے مير علاقے بجلی کے نظام کو بہتر بنانے کے لئے مسلسل کوشش جاری ہیں، انہوں نے شہریوں کو ہونے والی پریشانیوں کو قبول کرتے ہوئے آئندہ ایک ہفتے کے اندر بجلی کی فراہمی کو بہتر بنانے کی یقین دہانی کرائی، اس پر تمام موجود ناگرک سنگھرش سمیتی کے اراکین نے کہا کہ جب تک ہمارے مطالبات کو حل کرنے کے لئے ٹھوس قدم نہیں اٹھائے جائیں گے اس وقت تک ناگرک سنگھرش سمیتی  اپنی تحریک جاری رکھے گی چاہے اس کے لئے کچھ بھی کرنا پڑے.
اس موقع پر ناگرک سنگھرش سمیتی کے لال جی سیٹھ، اروند کمار، ڈاکٹر رنجن آجر، اچھےلال راہی، ایم ظفر خان، بلال احمد، احتشام زیدی، شاہ عالم، ضیاء شاہد اور دیگر اراکین اور عہدیدار موجود تھے.