رپورٹ: عبید اعظمی
ــــــــــــــــــــــــــــــــ
ممبئی(آئی این اے نیوز 20/ستمبر 2017) کل ممبئی میں موسلہ دھار بارش کیوجہ سے جگہ جگہ پانی جمع ہو گیا جس کی وجہ سے طلبہ کی پریشانیوں کو مد نظر رکھ کر تمام اسکول کو آج ایک دن کیلئے بند کرنے کا اعلان کیا گیا ہے.
ایجوکیشن منسٹر ونود تاوڑے نے اعلان کیا کہ تیز بارش کی وجہ سے آج ایک دن کیلئے تمام اسکول بند رہیں گے اور اس ایک دن کی تعطیل (چھٹی) کو آنے والے تہوار (دیوالی) میں جوڑ کر کم کر دیا جائے گا.
واضح ہو کہ گزشتہ مہینہ اگست میں ممبئی میں طوفانی بارش ہوئی تھی جس میں ہائی الرٹ بھی جاری کر دیا گیا تھا، اس وقت ممبئی میں بہت نقصانات ہوئے تھے.