رپورٹ: یاسین صدیقی
ــــــــــــــــــــــــــــــــــ
سہارنپور(آئی این اے نیوز 27/ستمبر 2017) مدرسہ ہدی للعالمین سہارنپور میں روہنگیائی مسلمانوں کی موافقت میں ایک عظیم الشان جلسہ منعقد ہوا جسکی صدارت دارالعلوم زکریا دیوبند کے مہتمم مولانا شفیق خان صاحب نے کی، نظامت کے فرائض مولانا اطہر حقانی ندوی نے انجام دئے .
مولانا مفتی عطاءالرحمن جمیل قاسمی نانکوی ناظم جامعۃ الشیخ عبدالستار نے خطاب کرتے ہوئے کہا جو ظلم وستم روہنگیائی مسلمانوں پر کیا جا رہا ہے وہ رونگٹے کھڑے کر دینے والا ہے انسانیت کے خلاف ہے اور جو لوگ برما سے ہندوستان میں پناہ گزین ہیں ہم سرکار سے درخواست کرتے ہیں انہیں حالات سازگار ہونے تک یہں رکھا جائے، نکالنے کی بات نہ کی جائے.
مفتی صاحب کے علاوہ مولانا واصف مظاہری، مولانا شاہد مظاہری، شیر شاہ اعظم، مولانا اسامہ کریمی، مولانا عبدالرشید، مولانا عبدالمالک مغیثی، مولانا ناظم قاسمی، مولانا حبیب اللہ قاسمی وغیرہ نے بھی خطاب کیا.
علاقہ کے تمام ذمہ داران مدارس ملی تنظیموں کے ذمہ دار ائمہ مساجد دانشوران قوم اور مسلمانوں کی ایک کثیر تعداد نے شرکت کر روہنگیائی مسلمانوں کی مدد کی اپیل کی.