رپورٹ: محمد یاسر
ــــــــــــــــــــــــــــــ
سرائے میر/اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز30/ستمر2017)سرائے میر تھانہ علاقہ کے گرام پوئی لاڈپور میں بجلی ٹرانسفارمر میں لگی شدید آگ سے مچی افراتفری، گاؤں والوں نے روڈ جام کر دیاتھا، پولیس انتظامیہ نے موقع پر پہنچ کر جام کو ہٹایا.
اطلاع کے مطابق قصبہ سرائےمير سے ملحق گرام پوئی لاڈپور ننداؤں موڑ پر علاقے میں بجلی کی فراہمی کے لئے 250 کے وی کا ٹرانسفارمر لگا ہے جس میں روزانہ دھواں نکلا کرتا تھا، اس کی شکایت مقامی لوگوں نے کئی بار بجلی محکمہ کے افسران کو دی تھی لیکن اس کو درست نہیں کیا گیا، کل تقریبا 09:30 بجے صبح ٹرانسفارمر میں شدید آگ لگ گئی، آگ لگتے ہی تمام دکاندار دکانیں چھوڑ کر بھاگ نکلے اور اس کی اطلاع بجلی محکمہ کو دینے کے لئے موبائل سے فون کرنے لگے لیکن کوئی بھی افسر، ملازم فون نہیں اٹھایا اس پر مقامی لوگوں نے مشتعل ہوکر بلیا لکھنؤ راستے پر بلی(کڑیا،بلی) رکھ دیا، روڈ جام کی اطلاع پر فوراً سرائےمير تھانہ کی پولیس موقع پر پہنچ کر لوگوں کو سمجھا بجھا کر روڈ سے بلی ہٹوا کر جام ختم کروایا، جلنے والے ٹرانسفارمر میں ریت پھینکنے کے بعد گاؤں والوں نے آگ پر قابو پا لیا، آگ پر قابو پانے تک بجلی ڈپارٹمنٹ کا کوئی بھی افسر یا ملازم وہاں نہیں پہنچا، مقامی دکانداروں کا کہنا ہے کہ اس طرح بجلی محکمہ کی لاپرواہی رہی تو کبھی بھی کوئی ناخوشگوار واقعہ ہو سکتا ہے.