رپورٹ: یاسین صدیقی قاسمی
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
لونی/غازی آباد(آئی این اے نیوز 29/ستمبر 2017)مفتی فہیم الدین رحمانی قاسمی کی قیادت میں بہار سیلاب متأثرین کی راحت رسانی کیلئے جمعیت علماء ہند شہر لونی کی ٹیم آج روانہ ہوئی، قبل ازیں جمعیت دفتر میں ایک تقریب منعقد کی گئی جسکی صدارت الحاج عبدالعزیز قریشی صدر جمعیت علماء لونی نے کی.
اس تقریب میں جمعیت کے خازن قاری فیض الدین عارف نے اپنے مختصر خطاب میں کہا کہ جمعیت علماء ہند کا ہمیشہ سے یہ طرۂ امتیاز رہا ہے ہیکہ جب بھی ناگہانی آفتیں آئی ہے خواہ آفات سماویات ہو یا ارضیات فوراً جمعیت نے ان لوگوں کی راحت رسانی کیلئے قدم آگے بڑھایا ہے اور جبکہ بہار میں قدرتی آفات سے لوگ دوچار ہوئے اور اپنے بےگانے ہوئے تو ان حالات میں جمعیت کی ٹیم آگے آئی اور ان لوگوں کی مدد کی اور آگے بھی کرتی رہے گی.
اس موقع پر مولانا نزاکت صاحب قاسمی، مفتی فرقان قاسمی نے کہاکہ جو روہنگیائج مسلمان ہندوستان میں قیام پزیر ہیں انشاءاللہ جلد ہی جمعیت علماء ہند شہر لونی کی ٹیم ان کی مدد کیلئے بھی روانہ ہوگی.
بہارسیلاب متأثرین کی ٹیم میں مفتی فہیم الدین رحمانی، قاری عبد الجبار، بھائی اکرام شامل ہیں واضح ہوکہ جمعیت نے ان کے ہمراہ لاکھوں روپے مع اشیاء خوردنی روانہ کیا.
مولانا احمد علی کی دعاء پر مجلس کا اختتام ہوا، اس موقع پر حافظ شاہد اعظمی، قاری عبد الجبار، قاری مسرور، مولانا نزاکت، مولانا یاسین صدیقی، مولانا عارف سراج نعمانی وغیرہ موجود تھے -