اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: سیتامڑھی: سودھا ڈیڑی کی گاڑی مسجد سے ٹکڑائی، تین نمازی کی موت، ایک کی حالت نازک!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Tuesday, 12 September 2017

سیتامڑھی: سودھا ڈیڑی کی گاڑی مسجد سے ٹکڑائی، تین نمازی کی موت، ایک کی حالت نازک!



رپورٹ: محمد صدر عالم نعمانی
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
سیتامڑھی(آئی این اے نیوز 12/ستمبر 2017) سیتامڑھی سے پوپری جا رہی سودھا ڈیڑی کی گاڑی بچھار پور کے نیرا ٹولہ کے مسجد میں ظہر کی نماز کے وقت گھس گئی، جسکی وجہ سے تین نمازی (الحاج محمد ظہیر، محمد نصیر، اور محمد ظہیر الحق) کی موت جائے وقوع پر ہی واقع ہوگئی جبکہ رحمت علی شدید زخمی ہوگئے جن کا علاج پوپری کے اسپتال میں کیا جارہا ہے، جنکی حالت انتہائی نازک بتائی جارہی ہے. وہیں محمد اشتیاق کی بھیس مرگئی اور پھوس کا مکان بھی گاڑی کی زد میں انے سے گر گیا، دوموٹر سائیکل اور ایک سائیکل بھی گاڑی کی زدمیں آگئی، وہی مسجد کی چہار دیواری اور بیت الخلاء کی دیوار گرگئی.
عینی شاہدین نے بتایا کے ظہر کی نماز پڑھکر جیسے ہی مسجد سے باہر نمازی نکلنے لگے اسی درمیان اچانک سیتامڑھی کی جانب سے تیز رفتار سودھا ڈیڑی کی گاڑی مسجد کے اندر گھس گئی جبتک نمازی کچھ سمجھ پاتے اس وقت تک گاڑی کی زد میں کئی نمازی آچکے تھے، اس حادثہ سے پورے علاقہ میں کہرام مچ گیا.
اطلاع ملتے ہی پوپری سے پولس افسران اپنے عملہ کے ساتھ جائے وقوع پر پہنچ کر زخمی کو علاج کیلئے پوپری لے گئے، اور ڈرائیور، خلاصی کو بھی اپنی نگرانی میں ساتھ لے گئے،  اس حادثہ سے پورے محلہ میں چیخ وپکار کی آواز ہی سننے کو مل رہی ہے، ہر آنکھ نم ہے اس حادثہ کی خبر سنتے ہی ہزاروں لوگوں کی بھیڑ جائے وقوع پر پہنچ کر روڈ جام کر دیا جس کی وجہ سے گھنٹوں پوپری سیتامڑھی شاہراہ میں جام لگا رہا. نمازیوں نے بتایا کہ گاڑی ڈرائیور نشہ کی حالت میں تھا، روڈ اور مسجد کا فاصلہ کم سے کم 50 فٹ ہے، اس کے باوجود گاڑی مسجد سے ٹکڑا گئی جسکی وجہ سے اتنا بڑا حادثہ رونما ہوگیا ہے اور نقصانات بھی ہوا ہے.