رپورٹ: محمد دلشاد قاسمی
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
لونی/غازی آباد(آئی این اے نیوز 12/ ستمبر 2017) قصبہ لونی کے مدرسہ زینت الاسلام میں درخت لگانے کی مہم کے تحت درخت لگائے گئے انقلاب روز نامہ کے صحافی اور جمیعۃ عوام ھند کے جنرل سکریٹری عارف سراج نعمانی نے درختوں کو اپنے ہاتھ سے لگایا اور حاضرین کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ درخت نہ ہونے کی وجہ سے فضا میں زہریلی گیس گردش کرتی ہے، جس سے انسانی صحت پر بڑا اثر پڑ رہا ہے اس لئے سب اپنے اپنے گھروں میں کم از کم ایک درخت ضرور لگائیں اور بچوں کی دیکھ بھال کی طرح ان کی بھی پرورش کریں.
جناب نعمانی نے حدیث شریف کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اللہ کے رسول صلعم نے درخت لگانے کی متعلق ارشاد فرمایا ہے کہ جب تک وہ درخت باقی رہے گا لوگ اس سے پھل اور سایہ حاصل کرتے رہیں گے، تب تک اس درخت لگانے والے کو برابر ثواب ملتا رہے گا اس لیے اس طرف خاص طور پر توجہ دینے کی ضرورت ہے کیونکہ درخت لگانے سے ہمارے معاشرے میں بڑی لاپرواہی برتی جارہی ہے.