رپورٹ: محمد عاصم اعظمی
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
نجیب آباد(آئی این اے نیوز 3/ستمبر 2017) نجیب آباد کے نوجوان عالم دین مولانا محمد علی نعیم رازی فاضل مدرسہ مظاہر علوم سہارنپور نے پریس جاری کر ایک بیان میں برما کے مسلمانوں پر ہورہے مظالم کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے انسانیت کا بدترین قتل عام قرار دیا.
مولانا محمد علی نعیم رازی نے اپنے بیان میں کہا کہ برما کی فوج جس طرح مسلمانوں کی نسل کشی کررہی ہے وہ نہایت ہی بزدلانہ اور ناقابل برداشت ہے، برما کی حکومت اور ظالم فوج کو یاد رکھنا چاہئے کہ تمام حکومتوں سے بالاتر بھی ایک حکومت ہے جو ظالموں کو تہس نہس کرنے کی قدرت رکھتی ہے.
مولانا رازی نے کہا کہ بدھسٹ قوم خود کو سب سے زیادہ پرامن قوم ہونیکا دعوٰی کرتی ہے لیکن ان مظالم سے اسکے جھوٹے دعوے کی قلعی کھلتی ہے.
مولانا محمد علی نعیم رازی نے انسانیت کے علمبرداروں کی مجرمانہ خاموشی کی مذمت کرتے ہوئے سوال کیا کہ اسوقت کیوں نہیں ان لوگوں کی انسانیت کی شہ رگ پھڑکتی ہے؟
مولانا محمد علی نعیم رازی نے سوال کیا کہ آخر انسانیت کا یہ دوہرا معیار کیوں ہے؟
مولانا نے کہا کہ اسوقت مسلمان کاخون پورے عالم میں پانی سے بھی ارزاں ہوچکا ہے.
آخر میں مولانا نے عالم اسلام کے قائدین سے مطالبہ کیا کہ وہ سب ملکر اس قتل عام کے خلاف کوئ لائحہ عمل تیار کریں اور بدھسٹ حکومت پر دباؤ ڈالیں کہ وہ اس قتل عام کو روکیں اور ظالموں کو کیفرکردار تک پہنچائیں.