رپورٹ: ایڈیٹر انچیف
ـــــــــــــــــــــــــــــــــ
اتر پردیش(آئی این اے نیوز 5/ستمبر 2017) یوپی میں یوم آزادی کے موقع پر یوگی سرکار نے تمام مدرسوں کو ویڈیو گرافی کا حکم دیا تھا، وزیر اعلی یوگی کے اس حکم پر الٰہ آباد ہائی کورٹ نے یوگی سرکار سے جواب طلب کیا ہے، یہ مقدمہ عدالت میں پہنچ گیا ہے، اس سلسلے میں الٰہ آباد ہائی کورٹ نے یوپی حکومت سے جواب طلب کیا ہے.
دراصل یوگی حکومت کے حکم کے تحت یوم جمہوریہ کے دن مدرسوں میں یہ حکم جاری کیا گیا تھا کہ تمام مدرسوں میں جھنڈا پھہرایا جائے اور راشٹریہ گانا گایا جائے، اور ان سب کی ویڈیو گرافی کی جائے، اسی حکم کے خلاف الٰہ آباد کورٹ میں یوگی سرکار کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا، جس کو نواب محمود نے درج کروایا تھا، سماعت کے دوران چیف جسٹس ڈی بی بھنسلی اور جسٹس ایم کے گپتا کے بینچ نے یوگی حکومت کو جواب دینے کے لئے حکم دیا گیا ہے، اب اس معاملے کی اگلی سماعت 14 ستمبر کو ہوگی.
یہ قابل ذکر ہے کہ مدرسوں میں پہلی مرتبہ ویڈیو گرافی کرائی گئی تھی، بہت سے مدارس نے واضح طور پر اس حکم کی پیروی کرنے سے انکار کر دیا ہے، اس کے باوجود اکثر مدرسوں نے اس حکم کو مانتے ہوئے ویڈیو گرافی کرائی تھی.