اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: سڑک حادثے میں نوجوان کی موت، نصف درجن افراد زخمی!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Tuesday, 5 September 2017

سڑک حادثے میں نوجوان کی موت، نصف درجن افراد زخمی!


رپورٹ: ایڈیٹر انچیف
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــ
بلریاگنج/اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز 5/ستمبر 2017) مقامی تھانہ کے لکھیسر گاؤں رہائشی اجے مسر بیٹے سکھدیو بہاری مسر 42  کی سڑک حادثے میں موت ہوگئی.
موصولہ خبر کے مطابق اجے مسر اپنی سسرال بلرياگج تھانہ علاقہ کے بصيرپر گاؤں میں رہتا تھا، سوموار کی شام وہ آٹو رکشہ پر بیٹھ کر گوريا سے بلرياگنج مارکیٹ جارہا تھا جیسے ہی آٹو جھار کھنڈ مہادیو مندر بڑيہاری گدوپور کے پاس پہنچا ہے سامنے سے آرہی پک اپ نے ٹکر مارا دیا جس سے آٹو پلٹ گیا جس میں اجے مشرا کی موقع پر ہی موت ہوگئی اور آٹو میں بیٹھے لگ بھگ نصف درجن افراد زخمی ہوگئے جن کا علاج سرکاری سپتال میں چل رہا ہے.
تھانہ ادھيکچھ بلرياگنج وجے پركاس یادو نے لاش کا پنچ نامہ بنا کر پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا، اور آٹو کو اپنے قبضے میں لے کر واقعہ کی جانچ میں مصروف ہو گئے.