اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: بہرائچ میں سائیکل سوار لڑکا اچانک گرا، بریک ناک میں داخل ہونے سے موقع پر موت!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Monday, 4 September 2017

بہرائچ میں سائیکل سوار لڑکا اچانک گرا، بریک ناک میں داخل ہونے سے موقع پر موت!


رپورٹ: محمد وصی الدین بہرائچی
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
بہرائچ(آئی این اے نیوز 4/ستمبر 2017) بہرائچ ضلع کے رولیا گاؤں میں سائیکل سوار لڑکا گھر سے کسی کام سے کہیں جا رہا تھا راستے میں اچانک سائیکل سے گر گیا، اور سائیکل کا بریک ناک میں چلا گیا موقع پر موجود لوگوں نے آناً فاناً اسے اٹھا کر اسپتال لے گئے جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا.
اطلاع کے مطابق میت کا نام محمد ندیم بن محمد قدیر تھا، اس حادثہ کی خبر گھر والوں کو جیسے ہی ملی اہل خانہ سمیت گاؤں میں ماتم چھا گیا.