اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: راجکیہ آیورویدک ہاسپیٹل دیوگاؤں بدحالی کا شکار!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Monday, 11 September 2017

راجکیہ آیورویدک ہاسپیٹل دیوگاؤں بدحالی کا شکار!


رپورٹ: عبدالرحیم صدیقی
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
لال گنج/اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز 11/ستمبر 2017) لال گنج علاقہ کے دیوگاؤں میں واقع راجکیہ آیورویدک ہاسپیٹل بد حالی کا شکار ہو رہا ہے، یہاں پر موجود ڈاکٹر ستیندر چوہان مہینہ میں صرف دو تین دن ہی آتے ہیں، یہ ڈاکٹر تقریباً 9 سال سے یہیں پر ڈیوٹی کرتے ہیں لیکن، اب مہینہ میں صرف دو تین دن ہی دکھائی دیتے ہیں.
پڑوسیوں کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر صاحب کو دیکھے کافی دن ہو گئے ہیں، شام ہوتے ہی یہ ہاسپیٹل جواڑیوں اور شرابیوں کا اڈہ ہو جاتا ہے، گندگی کا انبار ہو گیا ہے، جس کے چلتے اب پڑوسیوں کو بھی دقت ہونے لگی ہے، علاقائی مریض کافی ہریشان رہتے ہیں، لال گنج اور دیوگاؤں کے درمیاں یہ واحد آیورویدک ہاسپیٹل ہے جو خیراتی ہاسپیٹل کے نام سے عوام میں مشہور ہے، لیکن ب یہ ہاسپیٹل اب اپنے وجود کو ترس رہا ہے، محکمہ صحت آنکھیں بند کر رکھا ہے، لوگوں کو اب دور ہاسپیٹل میں علاج کیلئے جانا پڑتا ہے.
عوام نے محکمہ صحت سے اپیل کی ہے کہ جلد سے جلد اس ہاسپیٹل کی حالت کو درست کرا کر نئے ڈاکٹرس کو رکھا جائے.