اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: سرائے میر: درگا پوجا و محرم کے پیش نظر مقامی تھانے پر شانتی کمیٹی کا پروگرام اختتام پزیر!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Monday, 18 September 2017

سرائے میر: درگا پوجا و محرم کے پیش نظر مقامی تھانے پر شانتی کمیٹی کا پروگرام اختتام پزیر!



رپورٹ: احسن ظفر خان
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
سرائے میر/اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز 18/ستمبر 2017) آج سرائے میر تھانہ میں درگا پوجا و محرم کے پیش نظر شانتی کمیٹی کے زیر اہتمام پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس کے مہمان خصوصی رہے مسٹر سنتوش سنگھ، انہون نے آنے والے تہوار کے موقع پر درگا پوجا کمیٹیوں اور تعزیہ دار تنظیموں کے مینیجر اور ذمہ داروں سے پرسکون اور بھائی چارے کے ساتھ تہوار کو منانے کی اپیل کی، انہوں نے خبردار بھی کیا کہ ماحول خراب کرنے والے لوگوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی.
پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے سابق چیئرمین مسٹر عبیدالرحمٰن نے کہا کہ مختلف مذاہب میں تہوار کا چلن اسی لئے شروع ہوا کہ معاشرے میں محبت و بھائی چارگی بڑھے، انہوں نے بجلی محکمہ پر زور دیا کہ بجلی کی فراہمی میں پھیلی کمیوں کو فوری طور پر درست کیا جائے ورنہ ناگرک سنگھرش سمیتی کے بینر تلے عوام سڑکوں پر اترنے کے لئے تیار ہے.
 رام پرجاش یادو نے پروگرام میں شرکت کرنے والے لوگوں کا استقبال کرتے ہوئے آنے والے تیوار کو امن و شانتی کے ساتھ منانے کی اپیل کی.
تھانہ انچارج رام نریش یادو نے کہا کہ ہم آپ کی خدمت کے لئے ہی یہاں بیٹھے ہیں، کسی بھی طرح کی دقت ہونے پر فوری طور پر ہم سے رابطہ کریں.
اس موقع پر بی ایس پی کے سینئر لیڈر اور سماجی کارکن ایم ظفر خان، سید قائم رضا، شاداب احمد مسٹر، عاصم پردھان، چھوٹے لال جیسوال، احسان احمد، وسیم احمد، امرت لال، لال بہادر سیٹھ، بلال احمد، احتشام زیدی، شاہ عالم انصاری، اروند کمار کے علاوہ سیکڑوں لوگ موجود تھے.