اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: روہنگیائی مسلمانوں پر ظلم و تشدد و نسل کشی پر عالمی برادری کی خاموشی افسوسناک ہے!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Friday, 8 September 2017

روہنگیائی مسلمانوں پر ظلم و تشدد و نسل کشی پر عالمی برادری کی خاموشی افسوسناک ہے!



رپورٹ: ایڈیٹر انچیف
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
دہلی(آئی این اے نیوز 8/ستمبر 2017) روہنگیائی مسلمانوں، شیرخوار معصوم بچوں وہاں کی عام شہریوں پر حکومت میانمار کی سربراہی میں جس طریقے سے قتل وغارتگری ونسل کشی کا بازار گرم ہے اور ہزاروں کی تعداد میں عام شہریوں ماؤں بہنوں کی عصمت سے کھلواڑ کرکے نذر آتش کردیا گیا اور اس پر عالمی برادری کی خاموشی قابل افسوسناک ہے۔
روہنگیائی مسلمانوں کے مسائل کو مذہب کی عینک سے نہیں بلکہ انسانی حقوق کے طورپر دیکھیں جانے کی ضرورت ہے اس سلسلے میں خطے کی مضبوط طاقتوں کو سیاسی مقاصد کو بالائے طاق رکھ کر اپنے حصے کا کردار ادا کرنا چاہئے۔
جو لوگ حالات سے متاثر ہو کر دوسرے ممالک میں پناہ لے رہے ہیں متعلقہ ممالک ریفیوجی کا درجہ دیکر ان کے ساتھ انسانی سلوک کریں اور ہر ممکن مدد کریں۔
روہنگیائی مسلمانوں پر ہونے والے ظلم و تشدد پر عالمی برادری کو مظلوم افراد کے تحفظ کیلئے اقدامات کرنی چاہیے کیوں کہ روہنگیائی مسلمانوں کے خلاف بدترین تشدد اور ان کے بدتر حالات عالمی ضمیر کیلئے کسی چیلنج سے کم نہیں ہے۔
مذکورہ خیالات کا اظہار جامعہ منبع العلوم پوجا کالونی کے ناظم تعلیمات و صحافی مولانا یاسین صدیقی قاسمی، آئی این اے نیوز ایڈیٹر حافظ ثاقب اعظمی، مولانا فرقان بدر قاسمی ناظم اعلیٰ جامعہ شیخ الہند قاسم آباد انجان شہید، حافظ سلمان اعظمی، محمد عاصم اعظمی نے کیا.
انہوں نے ترکی کے عظیم قائد رجب طیب اردگان کے اقدام کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ عالمی برادری کو ان سے سبق حاصل کرنے کی ضرورت ہے جنہوں نے اکیلے ہی ساری دنیا کو آئینہ دکھایا اور برمی مسلمانوں کی حمایت میں اولین آواز ترکی سے اٹھی برمی مسلمانوں کا حالت زار دیکھ کر ترک صدرواہلیہ سمیت آئے تو ان سے آنسوں روکا نہ گیا  اور دھاڑیں مارکر رونے لگے اللہ تعالی ترکی کو سلامت رکھیں آمین۔