رپورٹ: احسن ظفر خان
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
سرائے میر/اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز 22/ستمبر 2017) کل بعد نماز ظہر مولانا ابوالویس اصلاحی صاحب کی اہلیہ محترمہ کا تیز بارش کے درمیان روانہ ہوا، جس میں علماء وسیاست داں سمیت ہزاروں لوگوں نے شرکت کی، نماز جنازہ مولانا سکندر اصلاحی نے ادا کرائی.
مولانا شاہد القاسمی نے کہا کہ محترمہ بہت ہی نیک اور صوم و صلوٰة کی پابند تھیں، ساتھ ہی محترمہ چھوٹی چھوٹی بچوں کو تعلیم دیتی تھیں.
سابق چیئرمین سرائے میر عبیدالرحمٰن نے بھی دکھ ظاہر کیا.
بسپا یوا نیتا نظام آباد سے ایم ظفر خان نے کہا کہ مرحومہ بہت ہی نیک تھیں، مولانا ابوالویس صاحب اصلاحی کا گھرانہ خود ایک تعلی یافتہ گھرانہ ہے، مولانا خود ہی سابق ناظم اعلیٰ جامعةلفلاح بلریاگنج کے مولانا ابوبکر اصلاحی رحمہ اللہ کے صاحبزادے ہیں.
اس موقع پر سابق چیئر مین مبین احمد، آصف انصاری، پپو پیجر، مولانا عمر اسلم اصلاحی، مولانا ابوالفیض اصلاحی، شاکر خان اعظمی، اسلم شاہ، وغیرہ لوگ موجود رہے.