رپورٹ: محمد عاصم اعظمی
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
سہارنپور (آئی این اے نیوز 22/ستمبر 2017) نوجوان عالم دین مولانا محمد علی نعیم رازی فاضل مدرسہ مظاہرعلوم سہارنپور نے پریس کو جاری ایک بیان میں علماء کرام و جملہ مدارس دینیہ کے ذمہ داران سے درخواست کی ہے کہ وہ اپنے اپنے طور پر معروف عالم دین مولانا ریاض الحسن ندوی مظاہری مدظلہ محدث مظاہرعلوم سہارنپور کے لئے دعاء صحت فرمائیں.
مولانا محمد علی نعیم رازی نے کہا حضرت مولانا ریاض الحسن صاحب نہایت عظیم شخصیت کے مالک ہیں، مولانا ایک طویل عرصہ سے ازہر ایشیاء مدرسہ مظاہرعلوم سہارنپور میں علم حدیث کی خدمات انجام دے رہے ہیں اور اس عظیم ادارے کے ترجمان بھی ہیں نیز قومی وملی مسائل پر اپنی بیباک رائے رکھتے ہیں.
مولانا رازی نے بتایا کہ حضرت مولانا ریاض الحسن صاحب حضرت فقیہ الاسلام مفتی مظفر حسین رحمہ اللہ(سابق ناظم اعلی مظاہر علوم سہارنپور) اور جانشین فقیہ الاسلام مولانا محمد سعیدی صاحب مدظلہ(ناظم اعلی مظاہر علوم وقف) اور دیگر اکابرین عظام کے نہایت معتمد رہے ہیں نیز اکابرین علماء مظاہر کے سامنے حضرت کو زانوئے تلمذ تہ کرنیکا شرف حاصل رہا ہے.
مولانا رازی نے کہا کہ مولانا ماشاءاللہ ملی مسائل کے سلسلے میں بھی سرگرم رہتے ہیں ابھی گزشتہ دنوں حضرت مولانا ریاض الحسن کی قیادت میں برما کے مظلومین کی حمایت ایک عظیم جلوس نکالا گیا تھا جسمیں ہزاروں افراد نے شرکت کی تھی، انہوں نے کہا کہ مولانا صرف سہارنپور اور یوپی ہی نہیں بلکہ پورے ہندوستان میں ایک الگ شناخت رکھتے ہیں مولانا کے ہزارہا شاگرد ملک کے گوشے گوشے علم دین کی خدمات انجام دے رہے ہیں.
مولانا رازی نے حضرت کے جلد ہی شفایاب ہونیکی دعاء کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ انشاءاللہ جلد ہی مولانا صحتیاب ہو کر ہمیشہ کی طرح اپنے علمی فیض سے طالبان علوم نبوت کو فیضیاب فرمائیں گے آخر میں مولانا محمد علی نعیم رازی مظاہری نے ملت کے تمام افراد سے درخواست کی کہ وہ اپنی دعاؤں میں مولانا کو اور اس حقیر کو بھی یاد رکھیں.