رپورٹ: احسن ظفر خان
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
سرائے میر/اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز 21/ستمبر 2017) آج سرائے میں طوفانی بارش کا نظارہ دیکھنے کو ملا تیز ہواؤں کے ساتھ ہو رہی بارش نے جہاں لوگوں کو گرمی سے راحت پہنچایا وہیں آمد و رفت کو بھی روک دیا، سڑک و نالے بھر کر تالاب کے مانند ہو گئے.
بتایا جاتا ہے کہ آج صبح تقریباً 11 بجے تیز ہواؤں کے ساتھ بارش شروع ہوئی تو لوگ اپنے گھروں کو پہنچنے میں جلدی کرنے لگے ایسا معلوم ہوتا تھا کہ طوفان آنے والا ہے وہ سیاہ بادل، تیز ہوا ساتھ میں بارش، لوگ اس کی وجہ سے خوف کھانے لگے.
تیز بارش کی وجہ سے نالے و سڑک اور گلیاں سب بھر کر تالاب کے مانند ہوگئے، پہلے سے تو سڑک خرب تھی اس کی وجہ سے آنے جانے میں دشواریاں ہوتی تھی اب اس بارش نے علاقائی عوام کی دقتوں کو بڑھا دی ہے، کِر لکھے جانے تک بارش جاری تھی.