رپورٹ: یاسین صدیقی قاسمی
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
لونی/غازی آباد(آئی این اے نیوز 21/ستمبر 2017) جمیعت علماء حلقہ بہٹہ حاجی پورکی جانب سے مولانا محمد مشتاق صاحب قاسمی کی زیر صدارت مسجد ابن عباس میں روہنگیائی مسلمانوں کے سلسلے میں ایک اہم اور خصوصی میٹنگ منعقد کی گئی، میٹنگ کا آغاز مولانا رفیع الشان امام عمر مسجد کی تلاوت قرآن کریم، اور قاری محمد ارشاد جامعہ نصیریہ کی نعت پاک کے ذریعہ ہوا۔
میٹنگ کی نظامت کرتے ہوئے قاری عبدالجبار صاحب نے کہا کہ ہماری میٹنگ کا مقصد روہنگیائی مظلوم مسلمانوں کی امداد کرنا اور ان لوگوں تک اشیاءخوردنی کے علاوہ دیگر سہولت آمیز چیزیں پہنچانا ہے تاکہ وہ اطمینان بخش زندگی گزار سکیں۔
شاہی جامع مسجد کےامام وخطیب مفتی فخرالزماں قاسمی صاحب نے اپنی گفتگو کا آغاز کرتے ہوئے کہا کہ مسلمان مسلمان کا بھائی ہوتا ہے جب کہیں کسی مسلمان بھائی کو تکلیف پہنچے تو دوسرے مسلمان بھائی کو اس کا درد محسوس کرنا چاہیے اور اس وقت ہمارے روہنگیائی مسلمان جو گھر سے بےگھر ہوئے ہیں وہ مختلف محفوظ مقامات بنگلہ دیش کے علاوہ ہندوستان میں بھی کثیر تعداد میں پناہ گزیں ہیں اور کھلے آسمان کے نیچے زندگی گزار رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ ہمیں ہر طریقے سے ان کی مدد کرنی چاہیے یہی ہماری تعلیمات کا محور اور مقصد ہے جس کے لیے ہماری جمیعت مسلسل کام کر رہی ہےاور ان کی بحالی تک یہ کوششیں جاری رہیں گی۔ان شاءاللہ
اس میٹنگ میں مفتی محمد انس قاسمی، مولانا محمدطیب قاسمی، مولانا محمد تنویر مفتاحی، مولانا محمد اسلم صاحب، مولانا محمد سعید صاحب کے علاوہ کافی لوگوں نے شرکت کی.