اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: جمیعۃ علماء ہند بڈھانہ کے زیر اہتمام تعلیمی بیداری کانفرنس اختتام پزیر!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Thursday, 21 September 2017

جمیعۃ علماء ہند بڈھانہ کے زیر اہتمام تعلیمی بیداری کانفرنس اختتام پزیر!


رپورٹ: محمد دلشاد قاسمی
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
بڈھانہ/مظفر نگر(آئی این اے نیوز21/ستمبر 2017) تعلیم حاصل کر کے ملک و قوم کی خدمت کریں اور ترقی کی راہ پر گامزن ہوتے ہوئے آگے بڑھیں ان خیالات کا اظہار گزشتہ شب لہسانہ روڑ پر منعقد جمیعۃ علماء ھند شاخ بڈھانہ کے زیر اہتمام تعلیمی بیداری کانفرنس میں بڈھانہ تحصیل کے صدر مولانا محمد عمران حسین پوری نے کیا، کانفرنس کو مخاطب کرتے ہوئے انہوں نے کہا آج نوجوان تعلیم کے راہ سے بھٹک کر بربادی کی راہ پر چل رہے ہیں، آج ھم اپنے بچوں کو تعلیم سے محروم کر کے دوسرے کاموں میں ڈال دیتے ہیں جس کی وجہ سے وہ بچے تعلیم سے محروم ہو کر اپنی آنے والی نسلوں کو صحیح راہ نہیں دکھا پاتے. انہوں نے مزید کہا کہ آج ہم نے نمازوں کو چھوڑ دیا مسجدوں سے دوری بنالی جس کی وجہ سے ہم سب دنیا میں پریشان ہیں، مولانا نے زور دیتے ہوئے کہا کہ اللہ اور اس کے رسول کے بتائے ہوئے طریقے پر عمل پیرا ہوں اور دنیا و آخرت میں کامیابی کی ضمانت لیں.
 کانفرنس کی نظامت فرما رہے جمیعۃ علماء ھند بڈھانہ کے جنرل سکریٹری محمد آصف قریشی نے تعلیمی بیداری کانفرنس پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ جمیعۃ علماء ہند آپ کے بچوں کو تعلیمی میدان میں ہونہار دیکھنا چاہتی ہے اسی لئے یہ کانفرنس منعقد کی گئی ہے سبھی حضرات طے کریں کہ آدھی روٹی کھالیں گے مگر اپنے بچوں کو ضرور پڑھائیں گے اور اسی طرح دیگر مہمانانِ کرام نے کانفرنس میں خطاب کرتے ہوئے دینی و دنیاوی تعلیم کے حصول پر زور دیا ہے.
 کانفرنس میں مولانا محمد شعیب عالم القاسمی، ایچ ایم رضوان الحق، حاجی محمد شرافت، حافظ محمد تحسین رانا، مولانا محمد امید مفتاحی نے بھی خطاب کیا.
اس موقع پر مولانا محمد نسیم، زاہد حسن حافظ محمد یامین و دیگر اراکین جمیعۃ علماء ہند موجود رہے اور آس پاس کے علاقے سے ہزاروں محبان اسلام نے شرکت کی.