رپورٹ: سلمان کبیرنگری
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
بلوا سینگر/سنت کبیرنگر(آئی این اے نیوز 22/ستمبر 2017) میانمار حکومت کی بربریت اور فوج کے ذریعہ کئے جانے والے مظالم اور نسل کشی کے خلاف عالمی طور پر احتجاج اور مذمت کا دور جاری ہے دنیا کا ہر انسان اپنا فریضہ انجام دے رہا ہے مذکورہ خیالات کا اظہار محمد حنیف گرلس انٹر کالج کے صدر مسیح الدین نے کیا کہ ایک انسان ہونے کی وجہ سے پوری انسانیت کا یہ فرض بنتا ہے کہ مظلوموں کو تحفظ فراہم کرے.
انہوں نے نمائندہ سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کو چاہیے کہ روہنگیا مسلمانوں کے لئے اپنا دروازہ کھول دے تاکہ وہاں امن وشانتی قائم ہوجائے، انہوں نے کہا کہ آج مسلمانوں کو اپنے اندر اقتدار پیدا کرنے کی ضرورت ہے، نہیں تو ان کا حشر میانمار کے مسلمانوں کی طرح ہوگا، روہنگیا، میانمار کے مسلمانوں کے ساتھ یہی ہو رہا ہے، وہ اپنے دین کو بھول گئے ہیں، اس لئے وہ آج ظلم و زیادتی کے شکار ہو رہے ہیں.