رپورٹ: محمد صدرعالم نعمانی
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
سیتامڑھی(آئی این اے نیوز 1/ستمبر 2017) بہار سیلاب کی قیامت خیز تباہی سے لاکھوں افراد کی زندگی تباہ وبرباد ہوگئی ہے لوگ کھانے کھانے کو ترس رہے ہیں، اس کے پیش نظر حضرت مولانا سید ارشد مدنی صدر جمیعت علماء ہند اور الحاج حسن احمد قادری جنرل سکریٹری جمعیت علماء بہار کی ہدایت پر سیتامڑھی کے باجپٹی بلاک کے عالم نگر ہرپوروا کے مدرسہ مصباح العلوم میں سیلاب سے متاثرین ڈھائی سو لوگوں کے درمیان مولانا محمد صدرعالم نعمانی صدر جمیعت علماء سیتامڑھی و کنوینر ریلیف کمیٹی نے خوردنی اشیاء تقسیم کی. اس موقع پر ہرپوروا پنچایت کے مکھیاء محمد شرف عالم، سابق مکھیا عبد المنان، جمعیت علماء بلاک باجپٹی کے صدر محمد ابرار نعمانی، مدرسہ مصباح العلوم ہرپوروا عالم نگر کے سکریٹری محمد بشیر کے اسماء قابل ذکر ہیں، ریلیف لینے آئے لوگوں نے کہاں کہ اسی طرح اگر دوسری تنظیم بھی سیلاب متاثرین کے لئے راحت رسانی کا کام کرتی تو بہت حد تک لوگوں کی مشکلات کم ہوجاتی، مکھیا محمد شرف عالم نے کہا کہ اتنے لوگوں کے درمیان ایک ساتھ ریلیف تقسیم کرنا کوئی معمولی بات نہیں ہے انہوں نے کہا کہ یہ بہت ہی اچھی بات ہے، سابق مکھیا عبدالمنان نے کہا کہ مصیبت زدہ لوگوں کی مدد کرنے کیلئے سبھی لوگوں کو آگے آنا چاہیئے.