اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: ہندوستانی مسلمان امن و یکجہتی کے ساتھ عیدالاضحیٰ منائیں: حافظ رضوان الحق

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Friday, 1 September 2017

ہندوستانی مسلمان امن و یکجہتی کے ساتھ عیدالاضحیٰ منائیں: حافظ رضوان الحق


رپورٹ: محمد دلشاد قاسمی
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
بڈھانہ/شاملی(آئی این اے نیوز 1/ستمبر 2017) قصبہ بڈھانہ کے مشہور و معروف سماجی کارکن و نگر پنچایت بڈھانہ سے چیئرمین  امیدوار ایچ ایم رضوان الحق نے مسلمانوں سے اپیل کی ہے کہ مسلمان عیدالاضحٰی کو یکجہتی کے ساتھ منائیں قربانی کرنا یہ سنت ابراہیمی ہے قربانی کو اخلاص اور اللہ کی رضا کے لیے کریں ہماراـکوئی بھی عمل ایسا نہ ہو جس سے برادران وطن کی دل آزاری ہو، قربانی کے جانور کھلے میں ذبح نہ کریں ہندوستانی قانون پر مکمل عمل کریں، گاؤں کے ذمہ داران حضرات ہڈی وغیرہ کے دفن کرنے کا انتظام کریں، تاکہ امن و سکون قائم رہے.