رپورٹ: عبدالکافی چشتی
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
جین پور/اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز 2/اکتوبر 2017) جین پور نگر پنچایت کے قریش نگر محلے سے اتوار کو تین بجے دسویں کا جلوس ڈھول، تاشہ کے ساتھ نکالا گیا، جلوس لدھا شاہ مزار ہوتے ہوئے چگن پار موڑ پر پہنچا وہاں سے محتلف جگہوں سے گھومتے ہوئے جين پور چوک پر تقریبا ساڑھے چار بجے پہنچا جہاں ڈیڑھ گھنٹے نوحہ، ماتم کیا جہاں چھوٹے بچوں کا نوحہ اور زنجیر ماتم دیکھ لوگ دنگ رہ گئے. نوحہ ماتم کرنے والوں میں چھوٹے بچے محمد عامر، محمد رضا، اور سید زید، اپولو، ظفر امام، سید رضوان مہدی، ذیشان مہدی وغیرہ لوگ موجود تھے.
وہیں سمندرپورساتھ ہی جلوس مختلف علاقوں سے گھومتے ہوئے کربلا کے میدان میں پہنچا وہاں سے واپس آکر قریش نگر محلے میں ختم ہوگیا.
اس دوران جلوس میں لوگ جھنڈا اور ڈھول تاشے کے ساتھ چل رہے تھے جگہ جگہ ماتم نوحہ بھی کیا جا رہا تھا، امن و امان قائم رکھنے کے لئے کوتوال سنجے سنگھ داروغہ ڈی این تیواری سمیت کئی تھانوں کی فورس اور پی اے سی کے جوان لگائے گئے تھے.
اس دوران گورکھپور اعظم گڑھ کی گاڑیاں کو دوسرے راستہ سے بھیجا گیا، اعظم گڑھ کی جانب سے آنے والے گاڑیاں انجانشہید، پكواانار اور رضادے پور ہوتے ہوئے گورکھپور جا رہی تھی، وہیں گورکھپور سے آنے والے گاڑیاں رضادے پور، پكواانار، انجانشہيد ہوتے ہوئے اعظم گڑھ کی طرف جا رہی تھی.