رپورٹ: جاوید حسن انصاری
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
مبارکپور/اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز 2/اکتوبر 2017) 9ویں محرم اور دسویں محرم مبارکپور شہر اور ارد گرد کے علاقوں کے تقریبا 65 امام باڑوں سے شیعہ و سنی کمیونٹی کا تعزیہ کا جلوس سخت سیکورٹی و انتظامیہ کے درمیان اتوار کی شام کو ختم ہوا، جو اپنے روایتی راستوں سے گزرتا ہوا نوحہ خوانی اور ماتم کرتے ہوئے سبزی منڈی واقع قدم رسول پر پہنچ کر مشترکہ پروگرام میں تبدیل ہو گیا جہاں انجمن معصومیہ، انجمن انصار حسینی رج، انجمن انصار حسینی قدیم، انجمن اضادار حسینی، انجم سجادیہ، انجمن عباسیہ، زائر حسن خان، بنی ہاشم، انجمن مظلومیہ سمیت دو درجن انجمنوں کو اپنے نوحہ خوانی اور ماتمی لباس پیش کرنے کے لئے وقت مقرر کیا گیا تھا انجمنوں نے وہاں کربلا پر مبنی نوحہ خوانی ضلع کے اعلی حکام کی نگرانی میں پیش کیا، دسہرہ اور محرم ایک ہی دن پڑنے کے چلتے ضلع انتظامیہ اور پولیس انتظامیہ کی جہاں نیند اڑی رہی وہیں قصبے کے پچھمی گاؤں سلارپور، سكٹھی، مصطفیٰ آباد، جو کہ بارہ گہیاں کے نام سے مشہور ہے جو اپنے ڈھول تاشوں و بھاری بھیڑ کے ساتھ شہر کی حد میں رات دو بجے داخل ہوئے تو اس جلوس کو پر امن طریقہ سے نکالنے کے لئے پولیس انتظامیہ ڈٹی رہی، کہ کہیں کسی طرح کا سکون میں خلل نہ ہو.
ایس پی سٹی سنتوش کمار گنگوار، سی او صدر محمد اکمل خان، انتظامیہ، ایس پی ٹریفک محمد طارق، ایس ڈی ایم صدر، مبارکپور تھانہ انچارج انوپ کمار شکلا، اور چوکی انچارج کوشل کمار پاٹھک بھاری تعداد میں پولیس و پی اے سی موجود رہی.