رپورٹ: محمد دلشاد قاسمی
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
بڑوت/باغپت(آئی این اے نیوز 3/اکتوبر2017) قصبہ بڑوت کے مشہور و معروف علمی درسگاہ مدرسہ عربیہ نوریہ میں انجمن بزم مرشد الامت کے زیر اہتمام ماہ صفر المظفر میں مسابقہ تقریر و نعت ہونے جارہا ہے جس میں قرب و جوار کے مدارس کے بھی طلبہ شریک ہو سکیں گے.
مدرسہ ھذا کے ناظم تعلیمات مولانا محمد عارف الحق بڑوتوی نے اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ پہلی بار مدرسہ عربیہ نوریہ مین بزم مرشد الامت جو کہ قصبہ بڑوت کے مشہور و معروف بزرگ ہستی حضرت مرشدالامت مفتی مہربان علی شاہ بڑوتوی کی یادگار میں قائم ہے، اس کے زیر اہتمام ضلع سطح پر مسابقہ نعت و تقریر کا انعقاد آئندہ ماہ صفر میں کرایا جائیگا، جسمیں معیاری مدارس کے طلبہ شرائط کے تحت شرکت کے مزاج ہوں گے اور پوزیشن لانے والے طلبہ کو گراں قدر انعامات سے نوازا جائیگا مسابقہ کی تاریخ کا اعلان جلد ہی ان شاء اللہ ہوگا، باقی جن مدارس کے طلبہ شرکت کرنا چاہتے ہیں وہ مدرسہ ھذا کے دفتر تعلیمات میں رابطہ کرسکتے ہیں.