رپورٹ: محمد عاصم اعظمی
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
رانی کی سرائے/اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز 4/ستمبر 2017) رانی کی سرائے میں دشہرہ میلہ کی وجہ سے وارانسی جانے والی گاڑیوں کا راستہ تبدیل کردیا گیا تھا، جس کی وجہ سے 12 گھنٹے طویل اور 22 کلومیٹر لمبا جام لگ گیا۔
دشہرہ میلہ کی وجہ سے وارانسی والے راستہ کے بجائے محمد پور نظام آباد تہبر پور روڈ کی طرف گاڑیوں کا رخ موڑ دیا گیا لیکن صبح سے ہی جام لگنے لگا اور رات میں ساٹھے آٹھ بجے تک جام کی حالت دگرگوں ہی رہی۔
بڑی گاڑیوں کو فریہا، نظام آباد ہوکر گزارا جارہا تھا لیکن پورے دن میں 15 ٹرینیں گزرنے کی وجہ سے بار بار پھاٹک بند کرنے سے جام میں اور بھی اضافہ ہورہا تھا۔