اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: بہار سیلاب: جمعیت علماء ہند شہر لونی کی جانب سے بلا تفریق مذہب و ملت رقم تقسیم کی گئی!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Tuesday, 3 October 2017

بہار سیلاب: جمعیت علماء ہند شہر لونی کی جانب سے بلا تفریق مذہب و ملت رقم تقسیم کی گئی!



رپورٹ: یاسین صدیقی قاسمی
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ارریہ/بہار(آئی این اے نیوز 3/اکتوبر 2017) جمعیت علماء ہند شہر لونی کی جانب سے لگائے گئے ایک راحتی کیمپ میں بلاتفریق مذہب و ملت  نقدی کی شکل میں تقسیم کی گئی، بہار دورے پر گئے جمعیت علماء ہند کے وفد نے بتایا کہ جب ہم ارریہ ضلع کے کھریہ، بستی، سمدا، بلوا، گرگدی، میساکول، گرمی، خواسپور، بانساری، ذھمیلی، بسنتپور، جھوا، رامپور، فرسازانگی، وغیرہ یہ وہ علاقے ہیں جہاں کے لوگ سیلاب سے زیادہ متأثر ہوئے ہیں.
 وفد میں شامل مفتی فہیم و قاری عبد الجبار نے بتایا کہ جس وقت ہم نے مذکورہ علاقوں کا دورہ کیا تو ہم نے اخبارات ورسائل کے ذریعہ جو سنا اور پڑھا اس سے کہیں زیادہ تباہی دیکھی لوگوں کے مکانات بالکل کھنڈرات میں تبدیل ہوچکے ہیں، یہاں پر جمعیت کی ٹیم نے بلاتفریق مذہب وملت (مسلم غیر مسلم) میں نقدی رقم تقسیم کی ہے.
جمعیت کے وفد میں مفتی فہیم الدین رحمانی قاری عبد الجبار، قاری عمران، بھائی اکرام وغیرہ شامل ہیں.