رپورٹ: عبدالکافی چشتی
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
جین پور/اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز 30/اکتوبر 2017) جين پور کوتوالی علاقے میں دن دہاڑے لوٹ کی واردات کو بدمعاشوں نے انجام دیا، بتاتے چلیں کہ کمل گونڑ بیٹے رام بدن گونڑ بھداو رہائشی تھانہ بلرياگج نے اپنے مالٹاری میں واقع الیکٹرانک کی دکان سے پیسے لے کر دیواپار UBI بینک میں جمع کرنے اپنی موٹر سائیکل سے جا رہا تھا کہ راستے میں ندورا گاؤں کے قریب پہنچا تھا تبھی پیچھے سے دو بدمعاش موٹر سائیکل سے آئے اور دھکا مار کر گرا دیا، موٹر سائیکل سے گرنے کے بعد کمل گونڑ کو بدمعاشوں نے پیچھے سے پکڑ لیا دوسرا بدمعاش پستول سے سر پر وار کر دیا، جس سے بری طرح زخمی ہو گیا، کمل گونڑ سے 154000 ہزار روپے سے بھرا بیگ بدمعاشوں نے چھین لیا اور ان کی موبائل چھین کر کھیت میں پھینک دی، متاثرہ نے جب شور مچایا تو آس پاس کے گاؤں والے دوڑ کر آئے تب تک بدمعاش موقع سے فرار ہو گئے، گاؤں والوں نے 100 نمبر پولیس کو اطلاع دی، موقع پر پہنچی پولیس فوری طور پر جین پور ایس او کو اطلاع دی، وہیں اعلی افسران ایس پی دیہی نریندر پرتاپ سنگھ، سی او سگڑی سدھاکر سنگھ جين پور کوتوال منیش چوہان،مہاراج گنج تھانہ ایس او وویک یادو موقع پر پہنچ کر موقع تحقیقات كی، پولیس کی تحقیقات میں مصروف ہو گئی، جبکہ زخمی کمل گونڑ بیٹے رام بدن گونڑ کا علاج پرائیویٹ اسپتال شیوا نرسنگ ہوم مین جاری ہے، پولیس کی طرف سے تھانے پر نامعلوم کے خلاف تحریر دی گئی ہے خبر لکھے جانے تک مقدمہ درج نہیں ہوا تھا.